Type Here to Get Search Results !

حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں، وزیراعظم


حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں، وزیراعظم 

PM Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر حضور نبی کریم ﷺ  کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کا معاملے کو عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں ساتھی وزراء کو بھی خط سے متعلق آگاہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خاکوں کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت عمران خان تمام  مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھیں گے۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خط میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی جبکہ خط میں وضع کیا جائے گا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اقوام عالم کو حضورﷺ سے عقیدت و محبت کا پیغام دیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خط میں معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جزبات کو ٹھیس پہنچانے کی بات ہوگی۔

دوسری جانب وزارت مزہبی امور نے آج کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کی تجویز دی جس پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے پر بھی غور کیا۔

وزیر اعظم نے وزارت مزہبی امور کو گرین سگنل، ہفتہ عشق رسول کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.