Type Here to Get Search Results !

لاہور، حفیظ سینٹر کے متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان


 لاہور، حفیظ سینٹر کے متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان

Hafeez Centre
لاہور میں حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعے کے متاثرین کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعے کے متاثرین کے لیے 2 ارب روپے  کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

پیکج کے تحت 135 دکاندار ،دکان کے بدلے دکان لے سکتے ہیں۔  متاثرین کو 5 فی صد شرح سود پر قرضے  بھی دیے جائیں گے۔ 8 فی صد سود پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔


متاثرین کو فوری قرضہ ملے گا جس  کی واپسی 5 سے 8 سال میں کرنا ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو لاہور کی مشہور موبائل مارکیٹ حفیظ سینٹر میں آتشزدگی سے کئی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.