Type Here to Get Search Results !

پیپلزپارٹی رہنما کو قومی اسمبلی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا


 پیپلزپارٹی رہنما کو قومی اسمبلی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

National Assambly

قومی اسمبلی کے رواں روز اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ کو ہاوس سے باہر سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی رہنما ہاوس کی کارروائی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ان کو اجلاس کے دوران اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

آغا رفیع کو ایوان سے باہر نکالنے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے احتجاج کیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے گندم کی قیمت کم مختص کرنے پر واک آؤٹ کیا ہے۔


اسمبلی اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 40ارب روپےکسان کو دیئے جائیں تو گندم کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی ہے، لیکن زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ گنے کی کاشت کے پیچھے گندم کو تباہ کیا جا رہا ہے۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.