Type Here to Get Search Results !

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم عمران خان باعزت بری


 پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم عمران خان باعزت بری

Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا۔

عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعظم کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا ہے اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں نہ ہی کسی گواہ نے ان کے خلاف بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مقدمہ ہے جس میں سزا کا کوئی امکان نہیں، اس لیے وزیر اعظم کو بری کیا جائے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اس مقدمہ میں اشتہاری تھے ، صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان، جہانگیر ترین بھی مقدمہ میں ملزم نامزد ہیں۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.