Type Here to Get Search Results !

لبنانی فنکارہ نے دھماکے کے ملبے سے مجسمہ تیار کر لیا


  لبنانی فنکارہ نے دھماکے کے ملبے سے مجسمہ تیار کر لیا

Statue

لبنانی فنکارہ نے اپنی گن کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دھماکے میں متاثر ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے قومی پرچم تھامے ایک لڑکی کا خوبصورت مجسمہ بنا ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی دارالحکومت بیروت میں 4 اگست کو ہونے والے دھماکے کے بعد حیات نظر نامی مصورہ نے لبنانی عوام میں امید کی کرن نئی پیدا کردی۔

حیات نظر نے دھماکے سے متاثر ہونے عمارتوں اور اشیاء کے ملبے سے پرچم تھامے لڑی کا مجسمہ تیار کیا ہے، جس کی تیاری میں کئی ہفتے لگے۔


یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے دھماکے میں 200 کے قریب افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مجسمے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی لبنان کا قومی پرچم تھامے کھڑی ہے جس کے قدموں میں ایک گھڑی بنی ہوئی جس میں 6 بج کر 8 منٹ ہورہے ہیں جو بیروت میں دھماکے کا وقت تھا۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.