Type Here to Get Search Results !

ہمارے نبی ﷺجیسا عظیم انسان نہ آیا ہے نہ آسکتا ہے، وزیراعظم


 ہمارے  نبی ﷺجیسا عظیم انسان نہ آیا ہے نہ آسکتا ہے، وزیراعظم

PM Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمین کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے  نبی ﷺجیسا عظیم انسان نہ آیا ہے نہ آسکتا ہے۔ ،ہمیں اپنے عوام بالخصوص نوجوانوں کو سیرت النبی ﷺکےبارےمیں آگاہی دینی ہے۔

اسلام آباد میں  قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہر سال رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کریں گے،ہمیں اپنے عوام بالخصوص نوجوانوں کو سیرت النبی ﷺکےبارےمیں آگاہی دینی ہے۔

وزیراعظم عمران  خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے بارے میں بتانا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آٹھویں نویں اور دسویں جماعت میں نبی کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق مضامین شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں کہ ہمارا نبی ﷺسےکیسا رشتہ ہے، مغربی معاشرے میں وہ ادب نہیں جو ہمارے معاشرے میں ہے،جب تک اسلامو فوبیا کو ایڈریس نہیں کریں گے یہ بڑھے گا۔


وزیراعظم  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے فائدے کیلئے سیرت النبی ﷺ پر چلنے کا حکم دیا۔ مغرب میں بھی رسول کریمﷺپرکتابیں لکھی گئیں۔ آنحضرت ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کرنے سے انکی عظمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو دیکھ دیکھ کر لوگ لیڈر بن گئے۔ محمد ﷺ کا مطالعہ کرنے سے زندگی میں تبدیلی آئیگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے آگے کا نہیں سوچا اس لیے دنیا وی مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آنے والی نسلوں کے بارے میں نہ سوچنے سے موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔ ہمارے خطے میں گلوبل وارمنگ کے بہت برے اثرات ہیں۔ صورتحال پر قابو نہ پایا تو ہمارے دریاوَں میں پانی کم ہوجائے گا۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.