Type Here to Get Search Results !

مکمل لاک ڈاون پاکستان جیسے ملک کیلئے تباہی ہوگا، وزیر اعظم


 مکمل لاک ڈاون پاکستان جیسے ملک کیلئے تباہی ہوگا، وزیر اعظم

PM Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاون  پاکستان  جیسے ملک کیلئے تباہی ہوگا۔

اخبارات کے ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  چند ملکی اتحاد پاکستان کو  مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا،  عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہوا، عراق  اور ایران کو آپس میں  لڑا  کر  دونوں  ملکوں  کو توڑنے کی کوشش کی  گئی، سعودی عرب اور  ایران کے درمیان  کشیدگی پیدا کرکے  دونوں  ملکوں کو  کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،  اس   سارے عمل کے کے پیچھے  ایک پورا  پلان  موجود ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بھی  جو کچھ ہورہا ہے اسکے پیچھے  بھی کوئی سورس ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فوری  طور پر  حکومت  سنبھالنے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا  ہماری  سب سے بڑی  غلطی تھی،  دوسری  بڑی  غلطی اداروں کی اصلاجات کا عمل  شروع نہ کرنا تھا،  اس  قسم کے مالی خسارے  میں  آئی  ایم  ایف کے پاس فوری جا نا چاہیے تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی  شعبے میں بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے، اس سے  پاکستان کی معیشت کو بہت مدد مل رہی ہے، کورونا کو  عوام کی مدد کے بغیر  شکست نہیں دی  جا سکتی۔


انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں بھی پراعتماد ہوں، مجھے پتہ ہے اپوزیشن  کو بیرون ملک سے بھی سپورٹ حاصل ہے، کچھ ملک ایسے ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک کو غیر مستحکم کیا گیا اور پاکستان میں بھی یہ سازش ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کروائیں گے،

مسلم لیگ ن کے 40 رہنما ایسے ہیں جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کررکھے ہیں، میں چاہتا ہوں اسمبلی میں سوالات کا جواب دوں لیکن مجھے بات بھی نہیں کرنے دی جاتی، مجھے فوج کی جانب سے ہر پالیسی پر مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس خطرناک ہوتا جارہا ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مزید کیا تباہی پھیلائے گا، اپوزیشن انتشار پھیلانا چاہتی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ہم طاقت کا استعمال کریں جبکہ حکومت طاقت کا استعمال نہیں  کریگی۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.