Type Here to Get Search Results !

دیامیر بھاشا ڈیم ملک کیلئے اہم ترین منصوبہ ہے، وزیراعظم


 دیامیر بھاشا ڈیم ملک کیلئے اہم ترین منصوبہ ہے، وزیراعظم

Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا اور ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے وزیر اعظم کو ڈیم پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کام کرنے والے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے۔


وزیر اعظم نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سے پانی ذخیرہ اور بجلی بنے گی جبکہ اس کی وجہ سے تربیلہ ڈیم کی کارآمد معیاد میں اضافہ ہوگا

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل عمران خان نے گلگت بلتستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ بلتستان کوصوبےکادرجہ دینےکافیصلہ کیا جبکہ پاکستان کیلئے مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کی پالیسی ملک کے کمزور طبقے کواوپرلانا ہے، ملک کے پیچھے رہ جانے والے تمام علاقوں کواوپر لانا چاہتے ہیں، گلگت اسکاؤٹس اور علاقے کو آزاد کرانے والے شہداءکوسلام پیش کرتاہوں۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.