Type Here to Get Search Results !

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ


 مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

Gold Prices

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 371 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 107 روپے ہوگئی ہے۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 371 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 107 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 1880 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.