Type Here to Get Search Results !

پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی


 پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی

FATF Pakistan

فرانسیسی دارالحکومت  پیرس میں جاری ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  ایف اے ٹی ایف اجلاس میں  پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔

ایف اے ٹی ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے 27 میں سے 21 ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے  کے لیے فروری 2021 تک مزید اقدامات کرنے  ہوں گے۔


ایف اے ٹی ایف سربراہ مارکوس پلیئر  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ‏پاکستان کا نام فروری 2021 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا ۔

صدر ایف اے ٹی  ایف نے کہا کہ  ‏پاکستان کو باقی 6 نکات پر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔ہم پاکستان کو دیگر ممالک کی طرح ہی دیکھتے ہیں۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.