Type Here to Get Search Results !

نوازشریف کو واپس لانے کے لیے لندن جانا پڑا تو جاؤں گا، وزیراعظم



 نوازشریف کو واپس لانے کے لیے لندن جانا پڑا تو جاؤں گا، وزیراعظم
PM Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کے لیے لندن جانا پڑا تو جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ نوازشریف کو ہر صورت واپس لاؤں گا، اس کے لئے بورس جانسن سے بھی بات کرونگا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن بھاگے ہیں لیکن حکومت ان کی واپسی کے لیے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گی۔


دوسری جانب شہبازشریف کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا شہبازشریف کے خلاف اتنے شواہد ہیں کہ وہ بچ نہیں سکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے مترادف ہے اور اپوزیشن دباؤ ڈال کر این آر او لینا چاہتی ہے تاہم میں یہ واضح کردوں کہ کسی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2008  سے 2018 کے دوران ملکی قرضوں میں چار گنا اضافہ ہوا تھا کیونکہ محلات میں رہنے والے سمجھتے ہیں کہ قانون صرف غریبوں کے لئے ہے جبکہ نواز شریف اور اس کے بیٹوں نے اربوں روپے کی جائیداد ہے۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.