Type Here to Get Search Results !

ملک بھر میں موسم کی صورتحال : آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان


 ملک بھر میں موسم کی صورتحال : آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

weather

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا۔ اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

آج ریکارڈ کیئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت ۔۔۔۔۔سکردو، گوپس،لیہہ منفی 3، قلات منفی2 اور کالام میں منفی1 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت ۔۔۔اسلام آباد8، لاہور15، کراچی15، پشاور12، کوئٹہ1،گلگت0،مظفر آباد 7، مری10،چترال3،دیر0، مالم جبہ 6، فیصل آباد13، ملتان14، سرگودھا 14،سری نگر2، جموں 13،راولاکوٹ 2، لیہہ منفی3،پلوامہ3،اننت ناگ5،شوپیاں5اور بارہ مولہ4ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.