ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 159.46 سے کم ہو کر 159.09 روپے پر بند ہوا ہے۔