Type Here to Get Search Results !

ایازصادق کی نااہلی کا مطالبہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع


 ایازصادق کی نااہلی کا مطالبہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

Ayaz Sadiq

پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف نااہلی سے متعلق مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کی نااہلی سے متعلق قراردادتحریک انصاف کی ایم پی اےمسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی،مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سے نااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے اور ان بیان کی پشت پناہی پر بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔


قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان ایازصادق کے اسمبلی فلور پر متنازع بیان کی شدیدمذمت کرتا ہے، ایازصادق نےنوازشریف،بھارت کوخوش کرنے کیلئےبیان دیا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ایاز صادق نے پاک فوج کیخلاف بیان دے کرآئین شکنی کی اورتاریخ کومسخ کیا، ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.