Type Here to Get Search Results !

سالوں سے صدارتی الیکشن میں درست پیشگوئی کرنے والے امریکی پروفیسر نے ٹرمپ کی شکست بتادی


سالوں سے صدارتی الیکشن میں درست پیشگوئی کرنے والے امریکی پروفیسر نے ٹرمپ کی شکست بتادی

Trump and Joe Biden

News In Urdu

واشنگٹن: 1984ء سے صدارتی انتخابات میں فاتح کی درست پیشگوئی کرنے والے امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر اور تاریخ دان ایلن لِکٹمین موجودہ الیکشن میں ٹرمپ کی شکست دیکھ رہے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا میں صدارتی انتخاب کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور امیدواروں بالخصوص ٹرمپ اور جو بائیڈن کے حامی اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں تاہم اس بار الیکشن کے دن سے پہلے ریکارڈ تعداد اپنے ووٹ کاسٹ کردیئے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی امیدوار کے لیے اپنی فتح کا اندازہ لگانا مشل ہو رہا ہے۔


تاہم امریکا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہیں جو 1984 سے ہونے والے ہر الیکشن کے دوران فاتح کی درست پیشگوئی کرتے آئے ہیں اور گزشتہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی غیر متوقع فتح کی بھی درست پیش گوئی تھی لیکن اس بار وہ ٹرمپ کو شکست کھاتا دیکھ رہے ہیں۔

کیٹ آرچر کینٹ کے ساتھ “دی مارننگ شو” میں معروف تاریخ دان ایلن لِکٹمین نے اپنے “وائٹ ہاؤس کی 13 چابیاں” کے پیمانے کی بنیاد پر بتایا کہ معیشت کی مضبوطی ، اہمیت کا حامل عنصر ، مقابلوں، پالیسیوں میں ردوبدل ، اسکینڈلز، معاشرتی بدامنی اور آنے والے چیلینجرز سے آشنائی کی بناء پر ٹرمپ کو کم نمبر ملتے ہیں اور وہ فاتح نہیں ہوسکتے۔

ایلن لکٹمین نے مزید بتایا کہ اہم چیز جو 2016 میں ٹرمپ کو موجودہ ٹرمپ سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ تھی کہ اس بار ٹرمپ برسر اقتدار ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ اپنے ریکارڈ پر چل رہے ہیں۔ اس کے پاس 2016 میں دفاع کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا۔ وہ جو چاہتا تھا کہہ سکتا تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن انہوں نے موجودہ صدر کی حیثیت سے زبردست غلطیاں کی ہیں جو ان کی ہار کا سبب بن سکتی ہیں۔


News In English 

An American professor who has been making accurate predictions in the presidential election for years has described Trump's defeat

Washington: Alan Licktman, an American university professor and historian who has accurately predicted the winner of the 1984 presidential election, is watching Trump's defeat in the current election.

According to the World News Agency, the presidential election campaign in the United States is in full swing and candidates, especially Trump and Joe Biden's supporters are claiming victory for their respective candidates, but this time before election day a record number They have cast their votes, which makes it difficult for any candidate to gauge his victory.

However, there is a person in the United States who has accurately predicted the winner of every election since 1984 and also accurately predicted Trump's unexpected victory in the last presidential election, but this time he is watching Trump lose.

Leading historian Alan Licktman, on The Morning Show with Kate Archer Kent, based his "13 keys to the White House" on the scale of the economy, the key factor, competition, policy changes, scandals, social Trump gets low marks because of the unrest and familiarity with the upcoming challengers and he cannot be the winner.

Alan Lactman added that the important thing that distinguished Trump from the current Trump in 2016 was that this time Trump is in power. That means Trump is on track. He had no record of defending in 2016. He could say whatever he wanted. It doesn't matter. But he has made serious mistakes as the current president that could lead to his defeat.

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.