Type Here to Get Search Results !

وزیراعظم عمران خان کا صنعتی شعبے کیلئے پیکج کا اعلان


 وزیراعظم عمران خان کا صنعتی شعبے کیلئے پیکج کا اعلان

Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صنعتی شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کردیا گیا ۔

فصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے توانائی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنعت کاروں کیلئے ایک پیکج لیکر آئے ہیں، بدقسمتی سےبھارت کےمقابلےہماری صنعتوں کودی جانیوالی بجلی25فیصد مہنگی ہے، ماضی میں بجلی بنانےکے مہنگے معاہدے قائم کئےگئے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہت مشکل سے استحکام ملا ہے، پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے اس لیے ہم نے یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم نرخ پر دینے کا فیـصلہ کیا ہے اور صنعتوں کو اگلے 3 سال کے لیے 25 فیصد کم نرخ پر اضافی بجلی دیں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے اس پیکج سے برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا، کوروناصورتحال میں ملکی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے لیے پورا وقت آف پیک آور تصور ہو گا، تعمیراتی صنعت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ  گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فروخت بھی بڑھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ نقصان سروس انڈسٹری کو ہوا تاہم اب ایس او پیز کے تحت کاروبار چلائیں گے اور کورونا کی وجہ سے اب معیشت اور کاروبار کو بند نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کورونا سے بچایا ہے اور عوام کورونا کی روک تھام کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کریں،ہمیں کورونا کی دوسری لہر سے بھی بچنا ہو گا ورنہ لاپرواہی اور بے احتیاطی کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.