HomeSPORTSگزشتہ 6 ماہ کے دوران چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ...

گزشتہ 6 ماہ کے دوران چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ پر کتنے لاکھ روپے خرچ ہوئے؟


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز  راجہ کے گزشتہ 6 ماہ کے اخراجات سامنے آگئے۔

میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا ہے اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رمیز  راجہ نے 6 ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی، رمیز راجہ نے وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی، موبائل، سیکیورٹی، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے، اندرون ملک سفر  پر 26 لاکھ 78 ہزار   985 روپے کے اخراجات ہوئے۔

The post گزشتہ 6 ماہ کے دوران چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ پر کتنے لاکھ روپے خرچ ہوئے؟ appeared first on Cricketistan.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close