HomePAKISTANپاکستان میں ایک اور ایمنسٹی کا اعلان،کون کون سے لوگ مستفید ہو...

پاکستان میں ایک اور ایمنسٹی کا اعلان،کون کون سے لوگ مستفید ہو سکیں گے؟؟


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی کا اعلان کردیا ، جس کے تحت ایک پاسپورٹ ،شناختی کارڈ کسی سزا کے بغیر ختم کیا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے دہرے شناختی کارڈز پر 2 پاسپورٹ بنانے والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ

38000 پاکستانیوں نے جعلسازی سے 2 شناختی کارڈز بنوائے، ان شناختی کارڈز پر 2 سٹیزن نمبر اور 2 پاسپورٹ جاری ہوئے۔ذرائع نے کہا کہ ایسے پاسپورٹس کے تمام 38ہزار لوگوں کوبلیک لسٹ کیا گیاہے، 2 شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنانے والوں کو 3 سال سزا کا قانون ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے جعل سازی سے 2 پاسپورٹ والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان کیاہے، ایمنسٹی کےتحت ایک پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کسی سزا کے بغیر ختم کیا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو سخت سزا دیکر جیل بھیجا جائے گا اور ایسے افراد جو جرائم پیشہ ریکارڈ کے ساتھ ہوں گے، ایمنسٹی سےفائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ادھر ایک خبر کے مطابق وزارت آئی ٹی نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس کی کمی کی تجویز دے دی، نمائندہ موبائل فون نے بتایا کہ 500 ڈالرز کے فون پر 80 ہزار ٹیکس ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےآئی ٹی کا سینٹرکہدہ بابرکی صدارت میں اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری انچارج آئی ٹی نے بتایا کہ موبائل فونز پر ٹیکس کی کمی کی تجویزدی گئی ہے اور ایف بی آر سے درآمد شدہ فونز پر ٹیکس کم کرنے کا کہا ہے۔سیکرٹری انچارج کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل فونزکی تیاری شروع ہوگئی ہے اور مقامی سطح پر تیار کردہ فون سستے ہیں۔نمائندہ موبائل فون نے بتایا کہ 500 ڈالرز کے فون پر 80 ہزار ٹیکس ہے، جس پر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یہ ٹیکس کم ہونا چاہیے۔کمیٹی کو مختلف ویب سائٹس پر ہونے والے سائبراٹیکس کےحوالے سے بریفنگ دی ، وفاقی وزیر امین الحق نے بتایا کہ سائبراٹیک کی تحقیق کیلئےایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے، سائبراٹیک کےحوالےسےکمیٹی14دن میں اپنی رپورٹ دےگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائبراٹیک کیسےہواکیوں ہواکہاں سے ہوا تحقیقات ہو رہی ہیں، کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تواس کے خلاف کارروائی ہوگی اور سائبرسیکیورٹی پلان پر کمیٹی کو بریف کریں گے



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close