HomePAKISTANملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم، آن...

ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم، آن لائن کوڈ سسٹم لاگو


اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ سے بچانا ہے۔ آئندہ سے 50 روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے۔ آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100 ، 200 ، 600 اور 1200 روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔ 1200 روپے

والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کے لیے استعمال ہوں گے۔ 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔ نٸے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔ ادھر پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 73 پیسے مہنگا ہوکر 191 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 192 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہاہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختصر مدت کی حکومت میں ڈالر 9 روپے 73 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ 12 اپریل کو ڈالر 182 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close