HomeEntertainmentعامر لیاقت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، نئی ویڈیو سامنے...

عامر لیاقت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، نئی ویڈیو سامنے آگئی

ڈاکٹرعامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا ایک اور ویڈیو کلپ سامنے آگیا جس میں ناقابل یقین انکشافات کیے گئے ہیں۔

دانیہ کا ایک اور ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت پر ایک اور الزام لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دانیہ شاہ  نے کہا کہ عامر لیاقت نے ایک بار کہا تھا کہ ہم باہر جاکر ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑوں روپے ملیں گے اور میں تمہیں ایسا بنادوں گا کہ دنیا تمہارے پیچھے پاگل ہوجائے گی۔

میزان کی جانب سے شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ قسمت میں جو لکھا ہو وہ ہو ہی جاتا ہے اس لیے شادی ہو گئی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا یا میری فیملی کا کوئی گناہ تھا جس کی وجہ سے میری عامر لیاقت سے شادی ہوئی۔

اس سے قبل  ایک انٹرویو میں دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ سید نہیں بلکہ ملِک ذات سے تعلق رکھتی ہیں اور انہیں نام میں سیدہ لگانے کا عامر لیاقت نے کہا تھا۔

گزشتہ دنوں عامر لیاقت نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کر دانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے، میں تیرا یہ حکم بجالایا ۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت سے طلاق لینے سے قبل دانیہ ملک سوشل میڈیا پر مختلف ثبوت شیئر کررہی ہیں جبکہ عامر لیاقت بھی جوابی وار کررہے ہیں۔

 

 

The post عامر لیاقت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، نئی ویڈیو سامنے آگئی appeared first on .



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close