کورنگی میں پولیس کی کارروائی


کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس کی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان خان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں کو نقدی و قمیتی موبائل فونز سے محروم کردیتے تھے۔

  ایس ایس پی شاہ جہان نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں محمد فیصل اور احسان رضا شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے، ملزمان ماضی میں بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے، ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

The post کورنگی میں پولیس کی کارروائی appeared first on .



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

LATEST NEWS

close