ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کے سکواڈ میں بھی بڑی تبدیلی کر دی! اہم ترین کھلاڑی کو باہر کر کے کس کو ٹیم میں شامل کیا؟ جانیے


ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کے لیے جہاں پاکستان ٹیم میں اہم اہم تبدیلیاں کی اُسی طرح ہمسایہ ملک بھارت کی جانب سے بھی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ورلڈکپ اسکواڈ میں فلحال ایک تبدیلی کی گئ ہے۔ اسکواڈ میں شامل بھارتی لیف آرم سپنر ایکسر پٹیل کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسر پٹیل جو گزشتہ کئ روز سے اپنی پرفارمنس سے شائقین اور سلیکٹرز کو مطمئن نہ کرپاۓ، اُنہیں بھارتی اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایکسرپٹیل کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بھارتی ٹیم اس وقت آئی پی کھیلنے کے لیے یو اے ای میں ہی موجود ہے۔ آئ پی ایل اپنے آخری مراحل میں شامل ہے اور اُس کا صرف فائنل میچ رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئ سی سی کی جانب سے ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے مزید پانچ دنوں کی مہلت دے دی گئ تھی۔ اب ہر ٹیم اپنا ختمی اسکواڈ کا اعلان 15 اکتوبر تک کرسکتی ہے۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کے سکواڈ میں بھی بڑی تبدیلی کر دی! اہم ترین کھلاڑی کو باہر کر کے کس کو ٹیم میں شامل کیا؟ جانیے appeared first on News Mania.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

LATEST NEWS

close