Thursday, December 9, 2021
HomeSPORTSٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا، کپتان بابر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سینئر کھلاڑی ہیں اور ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی کھیلنے کا موقع ملے گا۔

بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،فخر زمان ،محمد حفیظ ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

قومی کپتان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ نے سو فیصد کھیلنے کا کہا ہے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو کھیل پر فوکس کرنے کا بھی کہا ہے۔ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور اعتماد دیا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ بہترین پلیئنگ الیون بنانے کی کوشش کی ہے ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا۔ شعیب ملک بھی ٹیم میں ہیں وہ بھی اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، شاداب خان کی باڈی لینگویج اور جوش و خروش سب کے سامنے ہے۔

اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے واضح کیا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے پیغام نہیں ملا لیکن آنے سے پہلے ملاقات ضرور ہوئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے 1992 ورلڈ کپ کی جیت کےتجربے سے آگاہ کیا تھا۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا، کپتان بابر اعظم appeared first on News Mania.



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

close