Thursday, December 9, 2021
HomeSPORTSبھارت سے زیادہ غصہ ہمیں نیوزی لینڈ پر ہے وہ ہمیں چھوڑ...

بھارت سے زیادہ غصہ ہمیں نیوزی لینڈ پر ہے وہ ہمیں چھوڑ کر گئے تھے اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے، شعیب اختر کا دبنگ بیان آگیا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ سے میچ پر ہے، بھارت پر کم فوکس ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ جو یہاں سے بھاگ کر گئے ہیں ہمارا اصل غصہ ان پر ہے اس لیے ہم نے انہیں ورلڈکپ میں نہیں چھوڑنا۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ہم نہیں بھاگنے دیں گے لیکن اب ہم نے چھوڑنا بھارت کو بھی نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ کوہلی پر بابر اعظم سے زیادہ پریشر ہوگا کیونکہ میچ میں دبئی اسٹیڈیم پورا نیلا ہوگا، براڈ کاسٹرز بھی بھارت کے ہیں۔ لہذا اگر ہم ہار بھی جاتے ہیں تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا اصل مسئلہ بھارت کو ہوگا کیونکہ ان کے پاس اس میچ کو کھونے کے ساتھ ساتھ کھونے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخرے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ہوگا۔

The post بھارت سے زیادہ غصہ ہمیں نیوزی لینڈ پر ہے وہ ہمیں چھوڑ کر گئے تھے اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے، شعیب اختر کا دبنگ بیان آگیا appeared first on News Mania.



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

close