Thursday, December 9, 2021
HomeEntertainmentاقراء عزیز کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

اقراء عزیز کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اقراء عزیز نے ان تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے جو لباس پہنا ہے وہ ان کی خوبصورتی میں چارچاند لگا رہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصاویر شئیر کی تھیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ اقراء عزیز ایک بہترین عروسی جوڑا پہنی ہوئی تھیں۔

اس سے قبل اقراء عزیز نے اپنے مختلف شوٹز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر شئیر کی تھیں۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

The post اقراء عزیز کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا appeared first on .



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

close