ابھی بھی وقت ہے افتخار احمد کو اس کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیں، شائقین کی اپیل! افتخار نے اپنے ناقدین کو مداح بنا لیا


نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں محمد رضوان کے بعد افتخار احمد کی کپتانی میں خیبرپختونخوا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئ۔

افتخار احمد کی بہترین کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے مداخوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور شائقین اُنہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں واپس لانے کے لیے پُر امید ہیں۔ سوشل میڈیا ایپس پر شائقین کی جانب سے پی سی بی سلیکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئ روز سے افتخار احمد کی پرفارمنس کو لے کر سوشل میڈیا پر اُن کے کافی چرچے کیے جارہے ہیں۔ اُنہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں سے بہتر کہا جارہا ہے۔ چونکہ افتخار احمد تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کررہے ہیں اس لیے شائقین پی سی بی سے پُر زور اپیل کررہے ہیں کہ ابھی بیی وقت ہے اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرلیا جاۓ۔

اس سے قبل پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ افتخار احمد ایک مکمل آل راؤنڈر ہیں اور اچھی فارم میں بھی ہیں۔ افتخار ایک ہارڈ ہٹر بلے باز ہیں۔ میرے خیال سے آصف علی کی بجاۓ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جو چیزیں گردش کررہی ہیں اُن میں آصف علی اور خوشدل شاہ کی پرفارمنس کا موازنہ افتخار احمد کی پرفارمنس سے کیا جارہا ہے۔ چند شائقین کا کہنا ہے کہ افتخار احمد تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور جس طرح اُنہوں نے خیبرپختونخوا کو سیمی فائنل میں فتح دلوائ اُسی طرح وہ مستقبل میں پاکستان ٹیم کے کام آسکتے ہیں۔ جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کے پاس آصف علی اور خوشدل شاہ کی بدولت ہزار رتبے بہتر گیم اوئیرنس موجود ہے۔

شائقین کرکٹ اپنی مکمل کوشش کررہے ہیں کہ افتخار احمد کو کسی طرح ٹیم میں واپس لے آئیں۔ واضح رہے کہ آئ سی سی کی جانب سے ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے مزید پانچ دنوں کی مہلت دے دی گئ تھی۔ اب ہر ٹیم اپنا ختمی اسکواڈ کا اعلان 15 اکتوبر تک کرسکتی ہے۔

 

The post ابھی بھی وقت ہے افتخار احمد کو اس کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیں، شائقین کی اپیل! افتخار نے اپنے ناقدین کو مداح بنا لیا appeared first on News Mania.





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

LATEST NEWS

close